QR CodeQR Code

قبائلی عوام علاقے میں امن کیلئے ذمہ داری سنبھالیں، جنرل کیانی

14 Jul 2011 00:06

اسلام ٹائمز:پاک فوج کے سربراہ نے پاک افغان سرحد پر ولی داد ٹاپ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیابی مسلح افواج اور فرنٹئر کور کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے سے ممکن ہوئی۔


مہمند ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام علاقے میں پائیدار امن کیلئے مکمل ذمہ داری اور مؤثر کنٹرول سنبھالیں۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پاک افغان سرحد پر ولی داد ٹاپ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیابی مسلح افواج اور فرنٹئر کور کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے سورن سیکٹر کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے فوج اور فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز کی بھی تعریف کی۔ بعد میں آرمی چیف نے مہمند ایجنسی کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔


خبر کا کوڈ: 84833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84833/قبائلی-عوام-علاقے-میں-امن-کیلئے-ذمہ-داری-سنبھالیں-جنرل-کیانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org