جو لوگ کہتے ہیں کہ عورت مارچ نہیں کرسکتی وہ پرانی دنیا میں رہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
6 Mar 2020 08:58
ایوانِ اقبال لاہور میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عورت مارچ کوئی نہیں روک سکتا، کسی کویہ اجازت نہیں دیں گے کہ اس ملک کی عورتوں کو بتائیں کہ سیاست کیسے کرنی ہے۔
اسلام ٹائمز۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چيئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ عورت مارچ نہیں کرسکتی وہ پرانی دنیا میں رہتے ہیں ان کا دور گزر چکا ہے۔ ایوانِ اقبال لاہور میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عورت مارچ کوئی نہیں روک سکتا، کسی کویہ اجازت نہیں دیں گے کہ اس ملک کی عورتوں کو بتائیں کہ سیاست کیسے کرنی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج کے پاکستان میں عورت مارچ بھی کرے گی، ڈاکٹر اور وکیل بھی بنے گی، وزیراعظم بھی بنے گی،کوئی سیاستدان، مولانا اور ٹی وی پر بیٹھا اینکر ان کا راستہ نہیں روک سکتا۔
خبر کا کوڈ: 848666