0
Friday 6 Mar 2020 08:58

جو لوگ کہتے ہیں کہ عورت مارچ نہیں کرسکتی وہ پرانی دنیا میں رہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

جو لوگ کہتے ہیں کہ عورت مارچ نہیں کرسکتی وہ پرانی دنیا میں رہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چيئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ عورت مارچ نہیں کرسکتی وہ پرانی دنیا میں رہتے ہیں ان کا دور گزر چکا ہے۔ ایوانِ اقبال لاہور میں خواتین کنونشن سے خطاب  کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  عورت مارچ کوئی نہیں روک سکتا، کسی کویہ اجازت نہیں دیں گے کہ اس ملک کی عورتوں کو بتائیں کہ سیاست کیسے کرنی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  آج کے پاکستان میں عورت مارچ بھی کرے گی، ڈاکٹر اور  وکیل بھی بنے گی، وزیراعظم بھی بنے گی،کوئی سیاستدان، مولانا اور ٹی وی پر بیٹھا اینکر ان کا راستہ نہیں روک سکتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ  ہماری جماعت تاریخ بناتی ہے، عورتوں کے حقوق میں اس کا کردار سب سے زیادہ ہے ، جو جماعت ماضی میں بے نظیر بھٹو کی مخالف تھی اب وہ بھی کہتی ہے عورت کے پاس قیادت ہونی چاہیے۔ بلاول کاکہنا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان نے یہ نہیں سوچا کہ وہ اپنے عوامی منصوبے لائیں بلکہ انہوں نے اپنی توجہ بے نظیر کی تصویر ہٹانے پر مرکوز رکھی، مسلم لیگ ن نے وسیلہ صحت کو وزیراعظم پروگرام کا نام دیا اور تحریک انصاف نے وسیلہ صحت کو صحت انصاف کارڈ کا نام دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کے لیے نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، ہم نے موجودہ حکومت کو بھگانا ہے، پیپلزپارٹی نے پہلے آمروں کو بھی بھگایا اور ان کا مقابلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 848666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش