QR CodeQR Code

عالمی برادری تنازع کشمیر حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے، سردار مسعود

6 Mar 2020 14:04

غیرملکی سفارتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی تو وہ ایسی جنگ ہو گی جس سے بڑی تباہی آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔  آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اگر کشمیر کے مسئلہ پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی تو وہ ایسی جنگ ہو گی جس سے بڑی تباہی آئے گی۔ایسی کسی جنگ سے پہلے بین الاقوامی برادری مداخلت کرے اور تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ یہ بات اُنہوں نے فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں زیرتربیت غیرملکی سفارتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ایوان صدر مظفرآباد میں ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان، بحرین، بلغاریہ، وسطی افریقہ، ایتھوپیا، عراق، قزاقستان، کرغزستان، مالدیپ، مالی، موریطانیہ، مراکش، نمبیا، نیپال، فلسطین، جنوبی افریقہ، سوڈان، سری لنکا، تاجکستان، یوکرائن، ازبکستان، یمن اور زیمبیا کے سفارتکار شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 848706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848706/عالمی-برادری-تنازع-کشمیر-حل-کرانے-کیلئے-کردار-ادا-کرے-سردار-مسعود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org