QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا ’’مار گئی مہنگائی کاررواں‘‘ نکالنے کا اعلان

10 Mar 2020 21:27

لاہور پریس کلب میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف سینیٹر سراج الحق کی اعلان کردہ ’’مار گئی مہنگائی مہم‘‘ کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مار گئی مہنگائی کاررواں کے نام سے لاہور کی بڑی مارکیٹوں اور شاہراہوں پر مہنگائی کاروان کی صورت میں نکلیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کا حکومت پنجاب سے ٹیکس کم کرنے، مہنگائی کیخلاف آواز بلند کرنے کے حوالے سے ’’مار گئی مہنگائی کارروان‘‘ کا اعلان، جماعت اسلامی لاہور 28 مارچ کو امیر سراج الحق کی زیرقیادت ریلی نکالے گی۔ لاہور پریس کلب میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف سینیٹر سراج الحق کی اعلان کردہ ’’مار گئی مہنگائی مہم‘‘ کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مار گئی مہنگائی کاررواں کے نام سے لاہور کی بڑی مارکیٹوں اور شاہراہوں پر مہنگائی کاروان کی صورت میں نکلیں گے۔

ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ 28 مارچ کو لاہور کی تمام بڑی مارکیٹوں کے تاجر اور شہریوں کو ساتھ لیکر احتجاجی کاررواں لیکر چلیں گے۔ مدینہ کی ریاست اور تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ بے لگام مہنگائی ہے، کمر توڑ مہنگائی اور غربت کی وجہ سے 18 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 849562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849562/جماعت-اسلامی-کا-مار-گئی-مہنگائی-کاررواں-نکالنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org