QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر, فاروق عبداللّٰہ کی نظربندی ختم

13 Mar 2020 14:58

فاروق عبداللّٰہ کو 7 ماہ قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔فاروق عبداللّٰہ کے بیٹے عمر عبداللّٰہ اور سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی اب بھی زیر حراست ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ کی نظر بندی ختم کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے فاروق عبداللّٰہ کی نظربندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ فاروق عبداللّٰہ کو 7 ماہ قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ فاروق عبداللّٰہ کے بیٹے عمر عبداللّٰہ اور سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی اب بھی زیر حراست ہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے 5 اگست سے نظربند عوامی اتحاد پارٹی کے سینئر کارکن بلال سلطان کو رہا کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال سلطان کو بدھ کی شام کو انتظامیہ کی جانب سے سب جیل قرار دیے گئے سرینگر کے ایم ایل اے ہاسٹل سے رہا کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 850061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850061/مقبوضہ-کشمیر-فاروق-عبدالل-ہ-کی-نظربندی-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org