0
Friday 13 Mar 2020 14:58

مقبوضہ کشمیر, فاروق عبداللّٰہ کی نظربندی ختم

مقبوضہ کشمیر, فاروق عبداللّٰہ کی نظربندی ختم
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ کی نظر بندی ختم کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے فاروق عبداللّٰہ کی نظربندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ فاروق عبداللّٰہ کو 7 ماہ قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ فاروق عبداللّٰہ کے بیٹے عمر عبداللّٰہ اور سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی اب بھی زیر حراست ہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے 5 اگست سے نظربند عوامی اتحاد پارٹی کے سینئر کارکن بلال سلطان کو رہا کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال سلطان کو بدھ کی شام کو انتظامیہ کی جانب سے سب جیل قرار دیے گئے سرینگر کے ایم ایل اے ہاسٹل سے رہا کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 850061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش