QR CodeQR Code

کرونا وائرس، ملک بھر میں رینجرز نے نئی ہونیوالی بھرتیاں روک دیں

15 Mar 2020 15:48

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے ملک بھر میں بھرتیوں کے سلسلے کو کرونا وائرس کے باعث روک دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 16 سے 18 مارچ کو کوئٹہ، پشاور، گلگت، لاہور اور نواب شاہ میں بھرتیاں ہونی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں رینجرز نے نئی ہونیوالی بھرتیوں کو روک دیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے ملک بھر میں بھرتیوں کے سلسلے کو کرونا وائرس کے باعث روک دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 16 سے 18 مارچ کو کوئٹہ، پشاور، گلگت، لاہور اور نواب شاہ میں بھرتیاں ہونی تھیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق 20 سے 22 مارچ کو خضدار، بنوں، سکردو، منڈی بہاوالدین اور حیدرآباد میں ہونے والی بھرتیاں بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 850472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850472/کرونا-وائرس-ملک-بھر-میں-رینجرز-نے-نئی-ہونیوالی-بھرتیاں-روک-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org