0
Sunday 15 Mar 2020 15:48

کرونا وائرس، ملک بھر میں رینجرز نے نئی ہونیوالی بھرتیاں روک دیں

کرونا وائرس، ملک بھر میں رینجرز نے نئی ہونیوالی بھرتیاں روک دیں
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں رینجرز نے نئی ہونیوالی بھرتیوں کو روک دیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے ملک بھر میں بھرتیوں کے سلسلے کو کرونا وائرس کے باعث روک دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 16 سے 18 مارچ کو کوئٹہ، پشاور، گلگت، لاہور اور نواب شاہ میں بھرتیاں ہونی تھیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق 20 سے 22 مارچ کو خضدار، بنوں، سکردو، منڈی بہاوالدین اور حیدرآباد میں ہونے والی بھرتیاں بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 850472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش