QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

17 Mar 2020 11:08

معاون خصوصی جیل خانہ جات تاج محمد کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق دہشت گردی واقعات میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا، فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت کیا ہے، تمام جیلوں کو آج اعلامیہ مل جائے گا، جبکہ رہائی پانے والے قیدیوں کی اعداد شمار جلد مکمل کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلٰی نے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی شکل اختیار کر گیا، عوام کے ساتھ قیدیوں کو بھی ریلف دیں گے، سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔ معاون خصوصی جیل خانہ جات تاج محمد کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق دہشت گردی واقعات میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا، فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت کیا ہے، تمام جیلوں کو آج اعلامیہ مل جائے گا، جبکہ رہائی پانے والے قیدیوں کی اعداد شمار جلد مکمل کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 850838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850838/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-کورونا-وائرس-کے-پیش-نظر-قیدیوں-کی-سزا-میں-کمی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org