QR CodeQR Code

کوہاٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد

18 Mar 2020 12:36

کانفرنس سے امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ محمد اقبال بہشتی و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے شہدائے ملت جعفریہ خاص طور پر شہید قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کی قربانی کی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ اور دیگر مقامی تنظیموں کے زیراہتمام شہدائے مدافعین حرم و برسی شہدائے کچئی کی مناسبت سے عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ محمد اقبال بہشتی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سربراہ علامہ حمید امامی، علامہ سید عبدالحسین الحسینی، علامہ سید عامر شمسی، علامہ سید مرتضیٰ عابدی و دیگر علماء بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے شہدائے ملت جعفریہ خاص طور پر شہید قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کی قربانی کی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 850977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850977/کوہاٹ-میں-ایم-ڈبلیو-کے-تحت-عظمت-شہداء-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org