QR CodeQR Code

گلگت میں کرونا وائرس کا ایک مریض صحت یاب

19 Mar 2020 00:00

بدھ کے روز محمد آباد ہسپتال گلگت میں زیر علاج کرونا وائرس کا مریض شیر عباس کو صحت یاب ہونے اور لیبارٹری رپورٹ منفی آنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں کرونا وائرس کا ایک مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گیا۔ بدھ کے روز محمد آباد ہسپتال گلگت میں زیر علاج کرونا وائرس کا مریض شیر عباس کو صحت یاب ہونے اور لیبارٹری رپورٹ منفی آنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ وہ کوڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد محمد آباد ہسپتال میں قائم آئسولیشن سنٹر میں گزشتہ چودہ روز سے زیر علاج تھا۔ بدھ کے روز ان کا دوبارہ کرونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی تاہم انہیں اگلے چودہ روز کیلئے گھر پر بھی قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 851205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851205/گلگت-میں-کرونا-وائرس-کا-ایک-مریض-صحت-یاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org