QR CodeQR Code

ملتان میں تعمیر کردہ قرنطینہ سنٹر تین ہزار کمروں پر مشتمل ہے، 12سو زائرین کی گنجائش ہے، عامر خٹک 

19 Mar 2020 00:07

وزیراعلیٰ پنجاب کو زائرین کے لیے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر کی بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ ہر زائر کو تولیہ، صابن، شیونگ کٹ، ڈیٹرجنٹ، ٹشو، ٹوتھ پیسٹ، برش، کنگھا اور ہرسنل ہائی جینک کٹ فراہم کی جا ئے گی، اس کے علاوہ زائرین کو تین وقت کھانا فراہم کیا جائے گا اور بچوں کے لیے فیڈر، پیمپرز اور دودھ بھی فراہم کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے قرنطینہ سنٹر بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر 3 ہزار کمروں پر مشتمل ہے۔قرنطینہ سنٹر 62 بلاک ہیں اور ہر بلاک 16 فلیٹس پر جبکہ ہر فلیٹ تین کمروں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ آنے والے ہر زائر کو علیحدہ کمرہ دیا جائے۔قرنطینہ میں 14 بیڈز پر مشتمل ہسپتال، 45 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن سنٹر اور 5 بیڈ کا ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔ قرنطینہ میں 1200 زائرین کی میزبانی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ہر زائر کو تولیہ، صابن، شیونگ کٹ، ڈیٹرجنٹ، ٹشو، ٹوتھ پیسٹ، برش، کنگھا اور ہرسنل ہائی جینک کٹ فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ زائرین کو تین وقت کھانا فراہم کیا جائے گا اور بچوں کے لیے فیڈر، پیمپرز اور دودھ بھی فراہم کیا جائے گا۔ ریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان میں کل 171 آئسولیشن رومز اور 19 ایچ ڈی یوز کی سہولت موجود ہے، محکمہ صحت کے پاس ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیے 2000 پی پی ایز اور 500 این 99 موجود ہیں۔ زائرین کی دیکھ بھال کے لیے 233 ملازمین تعینات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 851206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851206/ملتان-میں-تعمیر-کردہ-قرنطینہ-سنٹر-تین-ہزار-کمروں-پر-مشتمل-ہے-12سو-زائرین-کی-گنجائش-عامر-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org