QR CodeQR Code

پنجاب میں 33 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وزیراعلی پنجاب کی میڈیا سے گفتگو 

19 Mar 2020 00:28

ملتان میں قرنطینہ سنٹر کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی لگا دی ہے، ڈی جی خان قرنطینہ میں لوگوں سے ملاقات میں انہوں نے اظہار اطمینان کیا ہے، وزیراعلی بلوچستان سے رابطہ کرکے وہاں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے شبے میں 189 مریض داخل ہوئے جن کے ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب بھر میں 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے ملتان قرنطینہ سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل تفتان سے 1200 سے زائد افراد ملتان آئیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم قرنطینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا کے لیے اقدامات 3 جنوری سے ہی شروع کر دیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی لگا دی ہے، ڈی جی خان قرنطینہ میں لوگوں سے ملاقات میں انہوں نے اظہار اطمینان کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ کرکے وہاں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں بارہ سو زائرین تفتان سے آئیں گے، ہمارے پاس تین ہسپتال اور 41 ہیلتھ یونٹس ہیں۔ پنجاب حکومت کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 851210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851210/پنجاب-میں-33-افراد-کرونا-وائرس-کی-تصدیق-ہوئی-ہے-وزیراعلی-میڈیا-سے-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org