QR CodeQR Code

کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاک فوج میدان عمل میں آگئی، ایکسپو سینٹر میں 1100 بیڈز کا ہسپتال قائم

20 Mar 2020 16:55

کراچی ایکسپو سینٹر میں قرنطینہ سینٹر کا انتظام آرمی میڈیکل کور نے کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، ابتدائی طور پر 1100 بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا۔ ایکسپو سینٹر میں قرنطینہ سینٹر کے قیام کے بعد سول و عسکری قیادت نے دورہ بھی کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ملک کے بڑے شاپنگ مالز اور ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹر میں بدلنے کی سفارش کے بعد پاک فوج بھی میدان عمل میں آگئی اور کراچی ایکسپو سینٹر میں قرنطینہ سینٹر قائم کردیا گیا جس کا آرمی میڈیکل کور نے کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، ابتدائی طور پر 1100 بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا۔ ایکسپو سینٹر میں قرنطینہ سینٹر کے قیام کے بعد سول و عسکری قیادت نے دورہ بھی کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ حکام نے ہدایت کی کہ احتیاطی تدابیر کی پاسداری یقینی بنائیں، ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 851531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851531/کورونا-وائرس-کیخلاف-جنگ-میں-پاک-فوج-میدان-عمل-ا-گئی-ایکسپو-سینٹر-1100-بیڈز-کا-ہسپتال-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org