QR CodeQR Code

وفاق شہریوں سے 2 ماہ کے یوٹیلٹی بلز نہ لینے پر غور کرے، اسماعیل راہو

21 Mar 2020 01:42

ایک بیان میں وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو عوام سے 2 ماہ تک 300 یونٹ بجلی اور ایک ہزار روپے تک کے گیس بل وصول نہ کرنے کی اپیل کی ہے، شہری گھروں تک محدود ہیں اور تمام کاروبار بند ہے اسی لئے عوام کو ریلیف ملنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت سندھ نے وفاق سے شہریوں سے 2 ماہ کے بجلی اور گیس کے بل نہ لینے پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اس ضمن میں کہا کہ وفاقی حکومت کو عوام سے 2 ماہ تک 300 یونٹ بجلی اور ایک ہزار روپے تک کے گیس بل وصول نہ کرنے کی اپیل کی ہے، شہری گھروں تک محدود ہیں اور تمام کاروبار بند ہے اسی لئے عوام کو ریلیف ملنا چاہیئے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ چھوٹے کاروباری، ملازمین اور دہاڑی مزدورکا گزر مشکل وقت سے ہورہا ہے، اس مشکل صورتحال سے صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل سے نبرد آزما ہو رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خان صاحب بھلے سندھ کو کوئی فنڈ نہ دیں مگر عوام کو تو ریلیف دیں، وفاقی حکومت پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے تک محدود نہ رہے، سندھ بھی ملک کا حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 851657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851657/وفاق-شہریوں-سے-2-ماہ-کے-یوٹیلٹی-بلز-نہ-لینے-پر-غور-کرے-اسماعیل-راہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org