0
Saturday 21 Mar 2020 01:42

وفاق شہریوں سے 2 ماہ کے یوٹیلٹی بلز نہ لینے پر غور کرے، اسماعیل راہو

وفاق شہریوں سے 2 ماہ کے یوٹیلٹی بلز نہ لینے پر غور کرے، اسماعیل راہو
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت سندھ نے وفاق سے شہریوں سے 2 ماہ کے بجلی اور گیس کے بل نہ لینے پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اس ضمن میں کہا کہ وفاقی حکومت کو عوام سے 2 ماہ تک 300 یونٹ بجلی اور ایک ہزار روپے تک کے گیس بل وصول نہ کرنے کی اپیل کی ہے، شہری گھروں تک محدود ہیں اور تمام کاروبار بند ہے اسی لئے عوام کو ریلیف ملنا چاہیئے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ چھوٹے کاروباری، ملازمین اور دہاڑی مزدورکا گزر مشکل وقت سے ہورہا ہے، اس مشکل صورتحال سے صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل سے نبرد آزما ہو رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خان صاحب بھلے سندھ کو کوئی فنڈ نہ دیں مگر عوام کو تو ریلیف دیں، وفاقی حکومت پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے تک محدود نہ رہے، سندھ بھی ملک کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 851657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش