QR CodeQR Code

کراچی میں فی الحال لاک ڈاؤن کی صورتحال نہیں، گورنر سندھ

21 Mar 2020 21:58

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان منگل کو اقتصادی پیکیج کا اعلان کریں گے، کم آمدنی والے طبقوں میں راشن تقسیم کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فی الحال کراچی میں لاک ڈاؤن والی صورتحال نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان منگل کو اقتصادی پیکیج کا اعلان کریں گے، کم آمدنی والے طبقوں میں راشن تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر صرف کارگو سروس کیلئے کھولا گیا ہے، جبکہ تفتان بارڈر پر بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز تاجر برادری سے ملاقات ہوئی تھی، ہم اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 851823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851823/کراچی-میں-فی-الحال-لاک-ڈاو-ن-کی-صورتحال-نہیں-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org