0
Saturday 21 Mar 2020 21:58

کراچی میں فی الحال لاک ڈاؤن کی صورتحال نہیں، گورنر سندھ

کراچی میں فی الحال لاک ڈاؤن کی صورتحال نہیں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فی الحال کراچی میں لاک ڈاؤن والی صورتحال نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان منگل کو اقتصادی پیکیج کا اعلان کریں گے، کم آمدنی والے طبقوں میں راشن تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر صرف کارگو سروس کیلئے کھولا گیا ہے، جبکہ تفتان بارڈر پر بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز تاجر برادری سے ملاقات ہوئی تھی، ہم اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 851823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش