QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن پر زور

23 Mar 2020 15:46

یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء ہمارے لیے ایک امتحان ہے، سیاسی قیادت کو اس عزم و حوصلے کی پیروی کرنی چاہیے، جس کا مظاہرہ قرارداد پاکستان کو منظور کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم آج کا دن ایسے حالات میں منا رہی ہے، جب پوری دنیا ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے، کورونا وائرس کی وباء نے ہمارے ملک کو بھی متاثر کیا ہے، کورونا وائرس کی وباء ہمارے لیے ایک امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو اس عزم و حوصلے کی پیروی کرنی چاہیے، جس کا مظاہرہ قرارداد پاکستان کو منظور کرتے ہوئے کیا گیا تھا، ہمیں ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی بھی ضرورت ہے، تمام ادارے کورونا کی وباء کا مِل کر مقابلہ کرکے اس کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ قراردادِ پاکستان ہمیں بنیادی رہنما اصول فراہم کرتی ہے، ان اصولوں پر عمل پیرا ہوکر قوم کو مساوات، امن اور خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 852092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852092/بلاول-بھٹو-کا-کورونا-وائرس-سے-نمٹنے-کیلئے-ملک-گیر-لاک-ڈاؤن-پر-زور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org