0
Monday 23 Mar 2020 15:46

بلاول بھٹو کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن پر زور

بلاول بھٹو کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن پر زور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم آج کا دن ایسے حالات میں منا رہی ہے، جب پوری دنیا ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے، کورونا وائرس کی وباء نے ہمارے ملک کو بھی متاثر کیا ہے، کورونا وائرس کی وباء ہمارے لیے ایک امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو اس عزم و حوصلے کی پیروی کرنی چاہیے، جس کا مظاہرہ قرارداد پاکستان کو منظور کرتے ہوئے کیا گیا تھا، ہمیں ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی بھی ضرورت ہے، تمام ادارے کورونا کی وباء کا مِل کر مقابلہ کرکے اس کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ قراردادِ پاکستان ہمیں بنیادی رہنما اصول فراہم کرتی ہے، ان اصولوں پر عمل پیرا ہوکر قوم کو مساوات، امن اور خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 852092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش