QR CodeQR Code

عوام شادی بیاہ کی تقریبات کو منسوخ کر دیں، راجہ فاروق

24 Mar 2020 09:06

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ میڈیا، تاجر، وکلا اور سول سوسائٹی کے ارکان موجودہ صورتحال میں حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات و ہدایات پر عمل کر کے خود کو اور اپنے خاندان اور معاشرے کو محفوظ بنانے کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا کہ عوام شادی بیاہ کی تقریبات کو منسوخ کر دیں، زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات کریں اور رب کو راضی کرنے کی کوشش کریں، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا، تاجر، وکلا اور سول سوسائٹی کے ارکان موجودہ صورتحال میں حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے اقدامات پر پہرا اور کامیابی عوام کے تحفظ کے لئے ناگزیر ہے۔


خبر کا کوڈ: 852220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852220/عوام-شادی-بیاہ-کی-تقریبات-کو-منسوخ-کر-دیں-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org