QR CodeQR Code

کورونا اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، مسعود خان

24 Mar 2020 10:23

ڈی جی صحت عامہ سے بریفنگ لینے کے بعد اپنے بیان میں صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر ابھی تک اس ناگہانی آفت سے قدرے محفوظ ہے لیکن ہمیں اپنی تیاریاں مکمل رکھنا ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کورونا اللہ کی طرف سے بڑی آزمائش ہے اور ہمیں صبر و تحمل کے ساتھ اس آزمائش پر پورا اترنا ہو گا۔ پیر کے روز آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب خان سے وائرس کے حوالے سے اب تک کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں ٹیلیفونک بریفنگ لینے کے بعد اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر ابھی تک اس ناگہانی آفت سے قدرے محفوظ ہے لیکن ہمیں اپنی تیاریاں مکمل رکھنا ہوں گی اور مستقبل میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری انتظامات کرنے ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 852226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852226/کورونا-اللہ-کی-طرف-سے-آزمائش-ہے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org