QR CodeQR Code

اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں تبلیغی جماعت کے 6 غیرملکی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

24 Mar 2020 16:44

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ کوٹھ ہتھیال میں تبلیغی جماعت 13 لوگوں پر مشتمل تھی جن میں تمام افراد کے میڈیکل ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں۔


اسلام ٹآئمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کی تحصیل کوٹھ ہتھیال میں کورونا وائرس کے 6 مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ محکمہ صحت نے پورے علاقے کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹس آنے تک مشتبہ افراد کومسجد میں ہی رکھا جائے گا۔ بہارہ کہو کے علاقے میں تبلیغی جماعت کے 6 غیرملکی افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ کوٹھ ہتھیال میں تبلیغی جماعت 13 لوگوں پر مشتمل تھی جن میں تمام افراد کے میڈیکل ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تمام اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے آپ کو گھروں میں محدود کرلیں۔ کوٹ ہتھیال کے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت سے منسلک تمام افراد کو لے جانا چاہیے تاکہ علاقے میں دیگر رہائشیوں کو وائرس سے متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔ کوٹ ہتھیال کے خارجی و داخلی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 852313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852313/اسلام-آباد-کے-نواحی-علاقے-بہارہ-کہو-میں-تبلیغی-جماعت-6-غیرملکی-افراد-کورونا-وائرس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org