0
Tuesday 24 Mar 2020 16:44

اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں تبلیغی جماعت کے 6 غیرملکی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں تبلیغی جماعت کے 6 غیرملکی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹآئمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کی تحصیل کوٹھ ہتھیال میں کورونا وائرس کے 6 مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ محکمہ صحت نے پورے علاقے کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹس آنے تک مشتبہ افراد کومسجد میں ہی رکھا جائے گا۔ بہارہ کہو کے علاقے میں تبلیغی جماعت کے 6 غیرملکی افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ کوٹھ ہتھیال میں تبلیغی جماعت 13 لوگوں پر مشتمل تھی جن میں تمام افراد کے میڈیکل ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تمام اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے آپ کو گھروں میں محدود کرلیں۔ کوٹ ہتھیال کے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت سے منسلک تمام افراد کو لے جانا چاہیے تاکہ علاقے میں دیگر رہائشیوں کو وائرس سے متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔ کوٹ ہتھیال کے خارجی و داخلی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 852313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش