QR CodeQR Code

صدر زرداری کل سے ایران کا سرکاری دورہ کریں گے

15 Jul 2011 21:00

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری نے ایرانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ صدر زرداری اپنے دورے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ ه علی خامنہ ای کے علاوہ دیگر ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کل سے ایران کا سرکاری دورہ کریں گے، اپنے دورے میں وہ ایران کے سپریم لیڈر اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری نے ایرانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ صدر زرداری اپنے دورے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ ه علی خامنہ ای کے علاوہ دیگر ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ دونوں رہنما ان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 85251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85251/صدر-زرداری-کل-سے-ایران-کا-سرکاری-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org