QR CodeQR Code

کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا اسپتال جمعہ سے کھول دیا جائیگا

25 Mar 2020 15:41

900 ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل و نرسنگ عملے کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ایکسپو سینٹر حسن اسکوائر پر قائم کیا جانے والا 1110 بستروں پر مشتمل کورونا اسپتال میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، جس کے بعد اسپتال جمعہ سے کرونا کے مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 900 ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل و نرسنگ عملے کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ صوبائی محکمہ صحت کا عملہ 3 شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا، عملے کو ایکسپو اسپتال میں علیحدہ سے قیام و طعام کی بھی سہولیتیں فراہم کی جائے گی، اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹیاں دینے والے عملے کو اسپتال ہی میں 15 دن تک قرنطینہ میں بھی احتیاط کے طور پر رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 852510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852510/کراچی-ایکسپو-سینٹر-میں-قائم-کورونا-اسپتال-جمعہ-سے-کھول-دیا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org