QR CodeQR Code

اسرائیلی جنگی جہازوں کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ

15 Jul 2011 23:17

اسلام ٹائمز:حماس ارکان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جہازوں نے حماس کے چار تربیتی کیمپ تباہ کئے ہیں، جبکہ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔


غزہ:اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی جہازوں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقے سے جنوبی اسرائیل پر پانچ راکٹ داغے گئے جس کے جواب میں غزہ پر ہوائی حملے کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائیہ نے مصر کی سرحد کے ساتھ بنی سرنگوں کو تباہ کیا ہے، جہاں سے اسلحہ اور دوسرا سامان غزہ میں سمگل کیا جاتا ہے۔ حماس ارکان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جہازوں نے حماس کے چار تربیتی کیمپ تباہ کئے ہیں، جبکہ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 85273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85273/اسرائیلی-جنگی-جہازوں-کا-غزہ-میں-حماس-کے-ٹھکانوں-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org