QR CodeQR Code

محفوظ رہنے کے لئے اپنے گھروں میں محدود رہیں، بلاول کی عوام سے اپیل

27 Mar 2020 16:59

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت داخلہ سندھ کا عبادت گاہوں میں محدود سرگرمیوں کا نوٹی فکیشن شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ آپ محفوظ رہیں، یاد رکھیں، نمازیں اپنے گھروں میں ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ آپ محفوظ رہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت داخلہ سندھ کا عبادت گاہوں میں محدود سرگرمیوں کا نوٹی فکیشن شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ آپ محفوظ رہیں، یاد رکھیں، نمازیں اپنے گھروں میں ادا کریں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی علمائے کرام کی مشاورت سے مساجد میں باجماعت نماز اور نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852976/محفوظ-رہنے-کے-لئے-اپنے-گھروں-میں-محدود-رہیں-بلاول-کی-عوام-سے-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org