QR CodeQR Code

ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، خاطر خواہ نتائج ملیں گے، مرتضیٰ وہاب

27 Mar 2020 18:04

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ جنگ میں بھی لوگوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی جاتی ہے، اس وقت ہم بھی جنگ جیسی صورت حال میں ہیں، ہمیں سپلائی چین کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ لوگوں کو سامان مل سکے، حالات کنٹرول میں رہیں گے تو ہم کیوں کرفیو کی طرف جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے تترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، خاطر خواہ نتائج ملیں گے، وباء کی صورت میں ریاست کو سخت فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جنگ میں بھی لوگوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی جاتی ہے، اس وقت ہم بھی جنگ جیسی صورت حال میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سپلائی چین کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ لوگوں کو سامان مل سکے، حالات کنٹرول میں رہیں گے تو ہم کیوں کرفیو کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم درست سمیت میں جا رہے ہیں، خاطر خواہ نتائج ملیں گے۔ طبی ماہرین کے مطابق کورونا کی علامات 14 دن میں ظاہر ہوتی ہیں، 14 دن تک لوگ گھروں میں رہیں تو وائرس کے بڑے حملے کو روکا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852992/ہم-درست-سمت-میں-جا-رہے-ہیں-خاطر-خواہ-نتائج-ملیں-گے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org