QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان قرنطینہ سنٹر میں سہولیات کا فقدان، زائرین کو مشکلات

28 Mar 2020 01:00

قرنطینہ سنٹر ڈی آئی خان میں موجود زائر قمر عباس نے بتایا ہے کہ سنٹر میں اسوقت تقریباً 400 زائرین موجود ہیں، ان زائرین میں بعض کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ جن زائرین میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انکو ابھی تک دیگر صحت مند زائرین سے علیحدہ نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ سینٹر میں موجود سینکڑوں زائرین کو سہولیات کی عدم دستیابی کیوجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں تمام افراد کو ایک ساتھ رکھے جانے کے باعث کورونا کنٹرول کرنے کے انتظامیہ کے دعوے پر بھی سوال اٹھ گیا ہے۔ قرنطینہ سنٹر ڈی آئی خان میں موجود زائر قمر عباس نے بتایا ہے کہ سنٹر میں اس وقت تقریباً 400 زائرین موجود ہیں، ان زائرین میں بعض کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ جن زائرین میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انکو ابھی تک دیگر صحت مند زائرین سے علیحدہ نہیں کیا گیا، قمر عباس کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سینٹر میں جو بوڑھے مرد و خواتین ہیں، وہ انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں، جیسا کہ اس سے پہلے بھی پاراچنار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شوگر اور بلڈ پریشر کیوجہ سے فوت ہوگئی ہیں، اسی طرح یہ بزرگ حضرات بھی دل و دوسری بیماریوں کیوجہ سے پریشان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853033/ڈیرہ-اسماعیل-خان-قرنطینہ-سنٹر-میں-سہولیات-کا-فقدان-زائرین-کو-مشکلات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org