QR CodeQR Code

کے پی کے حکومت کا لاک ڈاون کے دوران صحافیوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

27 Mar 2020 23:36

مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے تمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے حوالے سے فیلڈ میں فرائض سرانجام دینے والے صحافیوں اور دیگر سٹاف کی تفصیلات محکمہ اطلاعات کے پاس جمع کرائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے تمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے حوالے سے فیلڈ میں فرائض سرانجام دینے والے صحافیوں اور دیگر سٹاف کی تفصیلات محکمہ اطلاعات کے پاس جمع کرائیں، ادارے صحافیوں کے نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر، ادارے کا نام اور فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں اور دیگر اسٹاف کے عہدے کے ساتھ محکمہ اطلاعات کو ارسال کیا جائے، اداروں کی جانب سے جمع کی جانی والی تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اور دیگر اداروں کے ساتھ شئیر کی جائیگی، تاکہ لاک ڈاؤن کی صورت میں انہیں اپنے فرائض سرانجام دینے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑھے۔ ان تفصیلات کی روشنی میں صحافیوں کےلئے خصوصی ڈیوٹی کارڈز تیار کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 853054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853054/کے-پی-حکومت-کا-لاک-ڈاون-دوران-صحافیوں-کو-ریلیف-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org