QR CodeQR Code

ٹرمپ نے ریٹائرد فوجی طلب کر لیے

28 Mar 2020 14:46

صدر کے احکامات ملنے کے بعد پینٹا گون نے غور شروع کر دیا ہے کہ کتنے سابق فوجی دستیاب ہیں اور بلائے جانے کے قابل ہیں؟۔


اسلام ٹائمز۔ مریکا میں کورونا وائرس کے کیس ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امدادی کاموں کے لیے ریٹائر فوجیوں کو طلب کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ صدر ٹرمپ کے احکامات ملنے کے بعد پینٹا گون نے غور شروع کر دیا ہے کہ کتنے سابق فوجی دستیاب ہیں اور بلائے جانے کے قابل ہیں؟۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں امریکا کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے جہاں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 256 ہو گئی ہے۔ آج 18ہزار سے زائد نئے کورونا وائرس کے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 398نئی اموات کے ساتھ امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 1704 ہو گئی۔ کانگریس کے بعد ٹرمپ نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے دو کھرب ڈالرز کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 853191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853191/ٹرمپ-نے-ریٹائرد-فوجی-طلب-کر-لیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org