QR CodeQR Code

کراچی، راشن نہ ملنے پر عوام پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے آفس میں چڑھ دوڑے

28 Mar 2020 17:01

علاقہ مکین نے ملک شہزاد اعوان اور وفاقی وزیر بحری امور فیصل واوڈا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں راشن نہیں مل رہا، تاہم اگر بھوک سے مرگئے تو ذمہ دار منتخب ارکان ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں راشن نہ ملنے پر تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کے آفس میں علاقہ مکینوں نے توڑپھوڑ کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں راشن نہ ملنے پر علاقہ مکینوں نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے آفس کا گھیراؤ کرلیا اور توڑ پھوڑ کی، علاقہ مکین نے ملک شہزاد اعوان اور وفاقی وزیر بحری امور فیصل واوڈا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں راشن نہیں مل رہا، تاہم اگر بھوک سے مرگئے تو ذمہ دار منتخب ارکان ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 853226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853226/کراچی-راشن-نہ-ملنے-پر-عوام-پی-ٹی-آئی-کے-رکن-اسمبلی-ا-فس-میں-چڑھ-دوڑے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org