0
Saturday 28 Mar 2020 17:01

کراچی، راشن نہ ملنے پر عوام پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے آفس میں چڑھ دوڑے

کراچی، راشن نہ ملنے پر عوام پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے آفس میں چڑھ دوڑے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں راشن نہ ملنے پر تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کے آفس میں علاقہ مکینوں نے توڑپھوڑ کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں راشن نہ ملنے پر علاقہ مکینوں نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے آفس کا گھیراؤ کرلیا اور توڑ پھوڑ کی، علاقہ مکین نے ملک شہزاد اعوان اور وفاقی وزیر بحری امور فیصل واوڈا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں راشن نہیں مل رہا، تاہم اگر بھوک سے مرگئے تو ذمہ دار منتخب ارکان ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 853226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش