QR CodeQR Code

سندھ پولیس کورونا ڈیوٹی چھوڑ کر مساجد کے امام کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، مفتی منیب الرحمان

28 Mar 2020 18:47

ایک بیان میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ حکومت کا کام حکمت سے معاملات کو چلانا ہوتا ہے، مساجد کو مکمل سیل کرنا ہے تو ایس ایچ او کے ذریعے کرایا جائے، مساجد کی انتظامیہ نہ سیل توڑے گی اور نہ مزاحمت کرے گی، حکومت کے مفاد میں یہ ہے کہ علماء کے تعاون سے اپنی مہم کو کامیاب بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مساجد کے پیش اماموں پر درج مقدمات واپس لئے جائیں، سندھ حکومت منافقت کو چھوڑ کر دو ٹوک فیصلہ کرے۔ ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ  سندھ حکومت منافقت کو چھوڑ کر دو ٹوک فیصلہ کرے، سندھ پولیس کورونا ڈیوٹی چھوڑ کر مساجد کے امام کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مساجد کے پیش امام پر درج مقدمات واپس لئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام حکمت سے معاملات کو چلانا ہوتا ہے، مساجد کو مکمل سیل کرنا ہے تو ایس ایچ او کے ذریعے کرایا جائے، مساجد کی انتظامیہ نہ سیل توڑے گی اور نہ مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مفاد میں یہ ہے کہ علماء کے تعاون سے اپنی مہم کو کامیاب بنائے، مسجد کھلی ہوگی تو امام کسی کو آنے سے نہیں روک سکتا اور اپنی ڈیوٹی انجام دے گا۔


خبر کا کوڈ: 853234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853234/سندھ-پولیس-کورونا-ڈیوٹی-چھوڑ-کر-مساجد-کے-امام-گھروں-پر-چھاپے-مار-رہی-ہے-مفتی-منیب-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org