QR CodeQR Code

اسکواش لیجنڈ اعظم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

28 Mar 2020 22:20

معروف کھلاڑی کے بیٹے واصل خان نے تصدیق کی ہے کہ انکے والد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جسکے بعد اہلخانہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسکواش لیجنڈ اور چار بار برٹش اوپن چیمپیئن رہنے والے اعظم خان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد لندن میں انتقال کرگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق  اسکواش لیجنڈ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ ان کے بیٹے واصل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد اہل خانہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ اعظم خان کی عمر 95 برس تھی۔ انہوں نے 1959ء سے 1962ء تک مسلسل برٹش اوپن ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روش کیا۔ وہ ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے۔


خبر کا کوڈ: 853273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853273/اسکواش-لیجنڈ-اعظم-خان-کورونا-وائرس-کے-باعث-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org