QR CodeQR Code

ہر تقسیم سے بےنیاز ہوکر کورونا وائرس سے نمٹنے کی ضرورت ہے، علامہ ہادی حسین

29 Mar 2020 05:38

میڈیا کے نام جاری اپنے پیغام میں آیت اللہ الیعقوبی کے نمائندے نے کہا کہ اس وقت کورونا سے مقابلہ اور اس وائرس کو شکست سے دوچار کرنا اولین ترجیح ہونی چاہئے، تاہم اس بات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ اس وائرس کے پیچھے کچھ شرپسند عناصر بھی ہوسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نمائندہ علامہ ہادی حسین نے پاکستان بھر کے قرنطینہ سنٹرز میں موجود زائرین اہلبیت علیہم السلام اور طلاب کی خدمت میں ضروریات زندگی پر مشتمل بھاری مقدار میں سامان پہنچانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، یہ کام آیت اللہ محمد الیعقوبی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ علامہ ہادی نے کہا کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی پاکستان کے قرنطینہ سینٹر میں موجود پاکستانی زائرین کی مشکلات پر پریشان ہیں اور انکی خدمت میں دلچسپی لے رہے ہیں جس کی بناء پر زائرین کی خدمت کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ علامہ ہادی نے کہا کہ میرے نزدیک پاکستان کے قرنطینہ سینٹرز میں موجود زائرین کی خدمت دینی فریضہ اور عظیم سعادت ہے، اور آج زائرین کی اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ بدقسمتی سے چند شر پسند عناصر اور مفاد پرست سیاستدانوں کی جانب سے زائرین کو کورونا کی وبا پھیلانے کی وجہ قرار دینا افسوسناک ہے۔ علامہ ہادی نے زائرین پر کورونا پھیلانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اس قسم کے بےبنیاد اور غیر ذمہ دار باتوں پر کان نہ دھریں۔


خبر کا کوڈ: 853319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853319/ہر-تقسیم-سے-بےنیاز-ہوکر-کورونا-وائرس-نمٹنے-کی-ضرورت-ہے-علامہ-ہادی-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org