QR CodeQR Code

عمران خان ملک میں سیاست نہیں انسانیت کی خدمت کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں، میاں فرخ حبیب

30 Mar 2020 20:42

فیصل آباد سے جاری کئے گئے بیان میں رکن اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیاری کی بات کرکے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی عوام کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے فیصل آباد سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ فراخدلی میں پاکستانی قوم کا کوئی ثانی نہیں اور مخیر حضرات نے ہر آڑے وقت میں غریب وضرورت مندوں کی مالی امداد کی ہے اور آج بھی کورونا وائرس کے خدشات میں وہ عوامی خدمت سے لبریز ہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرکے وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں وزیراعظم عمران خان ملک میں سیاست نہیں انسانیت کی خدمت کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں، وزیر اعظم کی جانب سے پاکستانی عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیاری کی بات کرکے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی عوام کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مشکل حالات اللہ کی آزمائش ہے قوم اتحاد اور اتفاق کو قائم رکھے اورگھروں تک محدود رہیں تاکہ صحت محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ سرگرمیوں کو محدود، دفاتر، ہوٹلز، پارکوں اور دیگر عوامی اجتماعات کی جگہوں کو عارضی طور پر بند کرنا یہ سب ہمارے فائدے کے لئے ہے ہمیں ایسے اقداما ت میں اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبزی، چکن، پھل فروش اپنی دکانوں کے باہر سودا سلف خریدنے والوں کے لئے چونے کے نشان کے ذریعے فاصلے کا تعین کرکے گاہکوں کو کھڑا کریں بھیڑ اور رش سے اجتناب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 853613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853613/عمران-خان-ملک-میں-سیاست-نہیں-انسانیت-کی-خدمت-کے-فارمولے-پر-کام-کر-رہے-ہیں-میاں-فرخ-حبیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org