0
Monday 30 Mar 2020 20:42

عمران خان ملک میں سیاست نہیں انسانیت کی خدمت کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں، میاں فرخ حبیب

عمران خان ملک میں سیاست نہیں انسانیت کی خدمت کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں، میاں فرخ حبیب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے فیصل آباد سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ فراخدلی میں پاکستانی قوم کا کوئی ثانی نہیں اور مخیر حضرات نے ہر آڑے وقت میں غریب وضرورت مندوں کی مالی امداد کی ہے اور آج بھی کورونا وائرس کے خدشات میں وہ عوامی خدمت سے لبریز ہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرکے وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں وزیراعظم عمران خان ملک میں سیاست نہیں انسانیت کی خدمت کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں، وزیر اعظم کی جانب سے پاکستانی عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیاری کی بات کرکے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی عوام کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مشکل حالات اللہ کی آزمائش ہے قوم اتحاد اور اتفاق کو قائم رکھے اورگھروں تک محدود رہیں تاکہ صحت محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ سرگرمیوں کو محدود، دفاتر، ہوٹلز، پارکوں اور دیگر عوامی اجتماعات کی جگہوں کو عارضی طور پر بند کرنا یہ سب ہمارے فائدے کے لئے ہے ہمیں ایسے اقداما ت میں اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبزی، چکن، پھل فروش اپنی دکانوں کے باہر سودا سلف خریدنے والوں کے لئے چونے کے نشان کے ذریعے فاصلے کا تعین کرکے گاہکوں کو کھڑا کریں بھیڑ اور رش سے اجتناب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 853613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش