QR CodeQR Code

یمنی فوجی طاقت کو ختم کرنے کیلئے تاریخ کے سب سے بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، سعودی میڈیا

30 Mar 2020 23:12

سعودی نیوز چینل العربیہ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد نے یمن کی فوجی تنصیبات اور فوجی طاقت کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کی طرف سے شروع کئے گئے مبینہ آپریشن کا مقصد یمنی بیلسٹک میزائلوں کے خطرے کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی نیوز چینل العربیہ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد نے یمن کی فوجی تنصیبات اور فوجی طاقت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کی طرف سے شروع کئے گئے مبینہ آپریشن کا مقصد یمنی بیلسٹک میزائلوں کے خطرے کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ آج سعودی عرب کی طرف سے یمنی دارالحکومت صنعاء پر متعدد بار ہوائی حملے کئے گئے جن کے دوران صنعاء کی ملٹری یونیورسٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب سعودی فوجی اتحاد نے دعوی کیا تھا کہ اس نے دارالحکومت ریاض سمیت 2 سعودی شہروں پر حملہ آور متعدد بیلسٹک میزائلوں کو ہوائی دفاعی سسٹمز کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 853652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853652/یمنی-فوجی-طاقت-کو-ختم-کرنے-کیلئے-تاریخ-کے-سب-سے-بڑے-آپریشن-کا-آغاز-کر-دیا-گیا-ہے-سعودی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org