QR CodeQR Code

اسرائیل رواں برس ایران پر حملہ کر دیگا، مشرق وسطٰی سمیت پوری دنیا میں امریکی فوج اور امریکی مفادات خطرے میں پڑ جائینگے، سی آئی اے

16 Jul 2011 15:27

اسلام ٹائمز:امریکی ریاست لاس اینجلس میں ایک شو کے دوران رابرٹ کا کہنا تھا کہ ستمبر میں اسرائیل کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا میں امریکی فوج اور امریکی مفادات خطرے میں پڑ جائینگے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی سی آئی اے کے سابق افسر رابرٹ بائر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل رواں برس ایران پر حملہ کر دیگا، اور تہران پر جارحیت سے امریکا ایک اور جنگ میں دھکیل دیا جائیگا۔
امریکی ریاست لاس اینجلس میں ایک شو کے دوران رابرٹ کا کہنا تھا کہ ستمبر میں اسرائیل کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا میں امریکی فوج اور امریکی مفادات خطرے میں پڑ جائینگے۔ رابرٹ اپنی اہلیہ کے ساتھ اکیس برس امریکی سی آئی اے میں بطور افسر کام کر چکے ہیں اور انہیں مشرق وسطیٰ کے متعلق خاصہ تجربہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 85371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85371/اسرائیل-رواں-برس-ایران-پر-حملہ-کر-دیگا-مشرق-وسط-ی-سمیت-پوری-دنیا-میں-امریکی-فوج-اور-مفادات-خطرے-پڑ-جائینگے-سی-آئی-اے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org