QR CodeQR Code

سعودی عرب کا دنیا بھر میں حج کی تیاریاں مؤخر کرنے پر زور

1 Apr 2020 09:57

سعودی وزیر حج محمد بنتن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں سعودی عرب کو مسلمانوں کی صحت عزیز ہے، اس لیے صورتحال واضح ہونے کا انتظار کیا جائے اور حج کے معاہدے نہ کئے جائیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو حج کی تیاریاں مؤخر کرنے پر زور دیا ہے۔ سعودی وزیر حج محمد بنتن( Muhammad Benten ) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں سعودی عرب کو مسلمانوں کی صحت عزیز ہے، اس لیے صورتحال واضح ہونے کا انتظار کیا جائے اور حج کے معاہدے نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حج اور عمرہ زائرین کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 853952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853952/سعودی-عرب-کا-دنیا-بھر-میں-حج-کی-تیاریاں-مو-خر-کرنے-پر-زور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org