QR CodeQR Code

ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 2039 ہو گئی

1 Apr 2020 10:07

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہےکہ اب تک کورونا وائرس کے پنجاب میں 708، کے پی میں 259، بلوچستان میں 158، گلگت بلتستان میں 184، اسلام آباد میں 54 اور آزاد کشمیر میں 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ایک اور مریض کے انتقال سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 27 ہو گئی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے178 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے بیمار ہونے والوں کی تعداد 2039 ہو گئی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 676 ہو گئی ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا مزید کہنا ہےکہ اب تک کورونا وائرس کے پنجاب میں 708، کے پی میں 259، بلوچستان میں 158، گلگت بلتستان میں 184، اسلام آباد میں 54 اور آزاد کشمیر میں 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کا آج کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ ملک بھر میں اس موذی وائرس سے 58 مریض اب تک صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 853953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853953/ملک-میں-کورونا-وائرس-مریضوں-کی-تعداد-2039-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org