QR CodeQR Code

صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

1 Apr 2020 11:25

لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق صوابی کے نواحی علاقے میں چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے ملبے تلے دبنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ گذشتہ ماہ بھی صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 853984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853984/صوابی-میں-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org