QR CodeQR Code

عوام کی حفاظت کیلیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، چوہدری سرور

1 Apr 2020 11:40

اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ سماجی میل جول میں فاصلے رکھ کر کورونا وائرس کی وبا کو شکست دینا ہو گی، یہ وقت تنقید کا نہیں قوم کی حفاظت اور مستحق طبقے کی مدد کرنے کا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت کا ساتھ دیں۔ ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ سماجی میل جول میں فاصلے رکھ کر کورونا وائرس کی وبا کو شکست دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو راشن کی فراہمی کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے، حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ چوہدری سرور نے مزید کہا کہ یہ وقت تنقید کا نہیں قوم کی حفاظت اور مستحق طبقے کی مدد کرنے کا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات ضرورت مندوں کا بھی ساتھ دیں۔ گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ ہدایات کے مطابق اپنی حفاظت سے ہی ممکن ہے، عوام گھر میں بیٹھ کر ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہوں، اسپتال جانے سے بھی گریز کریں۔


خبر کا کوڈ: 853990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853990/عوام-کی-حفاظت-کیلیے-حکومت-کو-مشکل-فیصلے-کرنے-پڑ-رہے-ہیں-چوہدری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org