QR CodeQR Code

کراچی میں اليکٹرانک مارکیٹس جمعرات 2 اپریل سے کھولنے کا اعلان

1 Apr 2020 14:19

صدر الیکٹرانکس ڈیلر نے مطالبہ کیا کہ احتياطی تدابير کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی اليکٹرانکس ڈيلر ايسوسی ايشن کے صدر نے جمعرات 2 اپریل سے مارکيٹيں کھولنے کا اعلان کر ديا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اليکٹرانکس ڈيلر ايسوسی ايشن کے صدر محمد رضوان نے کہا کہ کمشنر نے 15 دن کا نوٹیفیکيشن جاری کيا تھا، جس کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو نوٹیفیکيشن کی مدت ختم ہوگئی ہے، اس لئے نيا نوٹيفیکيشن نہ آيا، تو 2 اپريل سے مارکيٹيں کھول ديں گے۔ محمد رضوان نے کہا کہ دکانداروں کے پاس بھی پيسے ختم ہوگئے ہيں، مال بِکے گا تو ہی گھر چلے گا، کیونکہ تنخواہيں دينے کے پيسے بھی نہيں ہیں۔ صدر الیکٹرانکس ڈیلر نے مطالبہ کیا کہ احتياطی تدابير کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

 


خبر کا کوڈ: 854009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854009/کراچی-میں-اليکٹرانک-مارکیٹس-جمعرات-2-اپریل-سے-کھولنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org