QR CodeQR Code

کرونا وائرس، گلگت سے 2، نگر سے 1 کیس رپورٹ، جی بی میں مجموعی تعداد 187

1 Apr 2020 20:58

محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بدھ کے روز 52 نمونوں کے نتائج جاری کئے گئے، جن میں سے 3 مریضوں کے مثبت اور 49 مریضوں کے منفی نتائج نکلے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 3 نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی تعداد 187 ہو گئی۔ محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بدھ کے روز 52 نمونوں کے نتائج جاری کیے گئے، جن میں سے 3 مریضوں کے مثبت اور 49 مریضوں کے منفی نتائج نکلے ہیں۔ نئے مریضوں میں 2 کا تعلق ضلع گلگت اور ایک کا تعلق ضلع نگر سے ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مجموعی متاثرین میں ضلع نگر کے 68، گلگت کے 33، سکردو کے 49، شگر کے 17، کھر منگ کے 10 اور ضلع گانچھے و ضلع استور کے دو دو مریض شامل ہیں جبکہ ایک ڈاکٹر اور ایک پیرامیڈیکل سٹاف شہید اور 4 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 854078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854078/کرونا-وائرس-گلگت-سے-2-نگر-1-کیس-رپورٹ-جی-بی-میں-مجموعی-تعداد-187

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org