QR CodeQR Code

ملک کسی جماعت کی بنائی ہوئی فورس کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، فضل الرحمان

2 Apr 2020 22:14

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جماعت کے صوبائی ذمہ داران کے نام  پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری جماعت کا ہر کارکن انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ  ہے، ذمہ داران فوری طور پر  پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے حکام سے رابطہ کریں اور ان سے مشاورت کر کے انہیں اپنے رضا کاروں کی فہرست  فراہم کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی فورس کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملک میں جاری کورونا وائرس کے باعث صورتحال اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔ مولانا فضل الرحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، میں نے شہباز شریف کو پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنائے جانے تک اپوزیشن کسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوگی، شہباز شریف نے میری تجویز پر تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لیا ہے۔ قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  صوبائی ذمہ داران کے نام  پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری جماعت کا ہر کارکن انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ  ہے، ذمہ داران فوری طور پر  پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے حکام سے رابطہ کریں اور ان سے مشاورت کرکے انہیں اپنے رضا کاروں کی فہرست  فراہم کریں۔


خبر کا کوڈ: 854297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854297/ملک-کسی-جماعت-کی-بنائی-ہوئی-فورس-کے-حوالے-نہیں-کیا-جا-سکتا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org