QR CodeQR Code

حکومت اکیلے کورونا کو شکست نہیں دے سکتی، فیاض چوہان

3 Apr 2020 12:38

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں کِٹس اور ویکسین کی تیاری پر ریسرچ جاری ہے، ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو زکوٰۃ جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک کروڑ افراد امداد پروگرام کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلے کورونا کو شکست نہیں دے سکتی۔


خبر کا کوڈ: 854378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854378/حکومت-اکیلے-کورونا-کو-شکست-نہیں-دے-سکتی-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org